مقبول خبریں
حماس کا حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت پر سوگ کا اعلان
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے شہید حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت پر سوگ منانے کا اعلان کردیا۔
فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی دشمن کے مقابلے میں بہادرانہ مزاحمت پر شیخ حسن نصر اللہ کو سلام پیش کرتے ہیں۔
گزشتہ روز اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر 30 سے زائد امریکی ساختہ میزائل حملے کیے جس کے نیتجے میں مظلوم شہریوں سمیت حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ بھی شہید ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں: لبنانی تحریک حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کون تھے؟
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیروت میں قائم ائیرپورٹ روڈ پر ایک مخصوص البرج نامی عمارت پر فضائی حملہ کر کے 10 سے زائد میزائل داغے ہیں جس کے نتیجے میں 6 عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا تھا۔