مقبول خبریں
حبا بخاری نے لندن ٹِرپ کے دوران حاملہ ہونے کی تصدیق کردی
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری نے لندن ٹِرپ کے دوران حاملہ ہونے کی تصدیق کردی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے کہ حبا بخاری اور ان کے شوہر آریز احمد کا کہنا ہے کہ وہ والدین بننے والے ہیں۔
حبا بخاری نے 2021 میں اداکار آریز احمد کے ساتھ ڈراما انتہائے عشق میں بطور جوڑی کام کیا اور اس کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہوگئے اور 6 جنوری 2022 کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں: حبا بخاری کے گھر ننھے مہمان کی آمد، مارننگ شو ہوسٹ کا انکشاف
حال ہی میں اداکارہ و ماننگ شو ہوسٹ نادیہ خان نے ٹی وی شو کے دوران ڈرامے پر تبصرہ کرتے کرتے حبا بخاری کے حاملہ ہونے کا انکشاف کیا تھا۔
تاہم جوڑے کی جانب سے نہ تو خود حمل کا اعلان کیا گیا نہ ہی نادیہ کے بیان پر کوئی ردِ عمل سامنے آیا۔
مزید پڑھیں: کیا حبا بخاری اور اریز احمد کے گھر بچے کی پیدائش متوقع ہے؟
البتہ نادیہ خان نے اپنے اس بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ آریز احمد اور حبا بخاری میرے بہت اچھے دوست ہیں اور حمل سے متعلق بات مجھے کسی اور نے نہیں بلکہ خود آریز نے گفتگو کے بعد بتائی تھی۔
مزید پڑھیں: بابراعظم کو بھائی قرار دینے والی اداکارہ ‘فراڈ کیس’ میں پھنس گئیں
حال ہی میں دونوں اداکار ہم ٹی وی ایوارڈز شو کے سلسلے میں برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں موجود تھے جہاں سے سامنے آنے والی ویڈیو میں حبا کے امید سے ہونے کی تصدیق ہوگئی۔
مذکورہ ویڈیو ایک کاسٹنگ ڈائریکٹر رانا آصف کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوریز پر شیئر کی گئی جس میں وہ حبا اور آریز سے بات کرتے ہوئے دکھائی دیے۔
@hinanaz6608 #hibabukhari #arezahmed #foryou #foryoupage #viralvideos #fypシ゚viral #viralplz #pleasesupport #Unfreezemyaccount #fypppppppppppppppppppp #pleaseunfrezzemyaccount ♬ original sound – hinanaz