مقبول خبریں
اروشی نے ڈیٹنگ ایپ پر بالی ووڈ کے کئی اسٹارز کے ہونے کا انکشاف کردیا
بھارتی کرکٹر رشبھ پنت اور قومی کرکٹر نسیم شاہ کے ساتھ ڈیٹنگ کی خبروں کی زینت بننے والی بھارتی اداکارہ نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے آدتیا رائے کپور اور ہریتک روشن کی ڈیٹنگ ایپس پر موجودگی کا انکشاف کیا ہے۔
اداکارہ اروشی روٹیلا نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ ایک ڈیٹنگ ایپ پر آدتیا اور ہریتک کے پروفائلز دیکھے ہیں اور وہ خود بھی دوستوں سے گپ شپ کی غرض سے اس پلیٹ فارم کا استعمال کرتی ہیں۔
مزید پڑھیں: کیارا آڈوانی کا ہریتک سے رومانس؛ کیا سدھارتھ کو دھوکا ملا؟
رایا ڈیٹنگ پلیٹ فارم پر آدتیا اور ریتیک کے علاوہ دیگر مشہور شخصیات بھی موجود ہیں۔
میزبان نے سوال کیا کہ آپ نے کبھی اِن کی ڈیٹنگ پروفائلز کو کھول کر دیکھا ہے؟ جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ کھولنے کی ضرورت محسوس نہیں کی کیونکہ ان تمام معروف شخصیات ک فون نمبر انکے پاس موجود ہیں۔
مزید پڑھیں: سرپھرے مداح کا اروشی کو 1 لاکھ گلابوں کا تحفہ، ویڈیو وائرل
اداکارہ نے مزید کہا کہ ایپ پر کسی کو براہ راست پیغام بھیجنے کے لیے فیس ادا کرنی پڑتی ہے۔