اتوار، 13-اکتوبر،2024
اتوار 1446/04/10هـ (13-10-2024م)

مقبول خبریں

2006 کے بعد پہلی مرتبہ اسرائیلی جنگی کشتیاں بحیرہ روم میں داخل

28 ستمبر, 2024 17:46

اسرائیل نے لبنان کے خلاف جنگی محاذ بڑھانے کیلئے کشتیاں بحیرہ روم میں اُتار دیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ اور اسرائیلی حکومت کے درمیان جنگ کے بعد پہلی مرتبہ صہیونی بحریہ کی جنگی کشتیاں لبنان سے منسلک بحیرہ روم داخل ہوگئی ہیں۔

اسرائیل غزہ کے بعد بیروت کے نہتے مسلمانوں پر حملے کیلئے فضائی حملوں کے علاوہ سمندر سے بھی حملے کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔

مزید پڑھیں: حزب اللہ نے حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کردی

اسرائیلی بحریہ گزشتہ روز سے لبنان کے ساحلی علاقوں کو نشانہ بنارہے ہیں تاکہ مزاحمتی گروپ کو دو محاذ پر لڑنے پر مجبور کیا جاسکے تاہم حزب اللہ نے دشمن کو کرارا جواب دیا ہے۔

مزید پڑھیں: حزب اللہ نے بدلے کیلئے اسرائیل پر راکٹس، میزائل حملوں کی بارش کردی

دوسری جانب بیروت حملے میں قابض اسرائیلی فوج نے لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ سمیت 6 افراد کو 30 سے زائد فضائی حملے کرکے شہید کردیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top