منگل، 15-اکتوبر،2024
پیر 1446/04/11هـ (14-10-2024م)

مقبول خبریں

ایرانی میڈیا نے حسن نصر اللہ کو اسرائیلی حملے سے محفوظ رہنے کا دعویٰ کر دیا

28 ستمبر, 2024 10:00

بیروت: ایرانی میڈیا اسرائیلی حملے کے بعد حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصراللہ کے محفوظ رہنے کا دعویٰ کر دیا۔

ایرانی خبر ایجنسی تسنیم نیوز کے مطابق حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ اور تحریک کے ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین مکمل طور پر صحت مند ہیں اور محفوظ ہیں انہیں اسرائیلی حملوں سے کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔

ایرانی میڈیا نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ جمعہ کی شام صہیونیوں کا آپریشن ناکامی پر ختم ہو ا ہے اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ نصراللہ اور صفی الدین کو اسرائیلی فضائی حملے کے دوران نشانہ بنایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:اسرائیل کی حزب اللہ ہیڈ کوارٹرز اور حسن نصر اللہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج کے ریڈیو کے مطابق ایف-35 طیاروں نے بنکر بسٹر بموں کا استعمال کرتے ہوئے جارحیت کی اور اسرائیلی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے حملے سے کچھ دیر پہلے ہی امریکہ کو آگاہ کر دیا تھا۔

لبنان کے نگراں وزیر اعظم نجیب میقاتی نے اس حملے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو اسرائیلی ظلم و ستم اور لبنان کے خلاف ہونے والی تباہی کی جنگ کو روکنا چاہیے۔

لبنانی میڈیا نے بتایا کہ شہری دفاع کے اہلکار علاقے میں لگنے والی آگ کو بجھانے اور زخمیوں کو نکالنے کا کام کر رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top