مقبول خبریں
حزب اللہ نے حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کردی
بیروت: قابض اسرائیلی فوج نے لبنانی تحریک حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو شہید کر دیا۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے بیروت کے جنوبی مضافات میں حزب اللہ کے مرکزی فوجی ہیڈکوارٹر پر متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ کو نشانہ بنایا گیا اور یہ حملے اُس وقت کیے گئے جب حزب اللہ کے کمانڈر مرکزی دفتر میں موجود تھے۔
اسرائیل کی جانب سے دعویٰ کے برعکس کافی بعد لبنان کی تحریک حزب اللہ نے شہادت کی تصدیق کر دی۔
مزید پڑھیں:امریکا نے جنگ بندی معاہدوں کی آڑ میں اسرائیل کو فوجی امداد فراہم کردی
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیروت میں قائم ائیرپورٹ روڈ پر ایک مخصوص البرج نامی عمارت پر فضائی حملہ کر کے 10 سے زائد میزائل داغے ہیں جس کے نتیجے میں 4 عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حالیہ حملے میں اب تک دو افراد شہید ہوئے جبکہ مذکورہ مقام پر امدادی کاموں کیلیے ہلال احمر اور ریسکیو رضاکار پہنچ گئے ہیں۔
حملے کے مقام اور اطراف میں بڑی تباہی ہوئی ہے جس کے باعث اموات اور زخمیوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں:لبنان میں زمینی کارروائی؛ اسرائیل کیلئے حزب اللہ کا جال قرار
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے گزشتہ 5 روز کے دوران جاری فضائی حملوں میں یہ سب سے طاقتور حملہ ہے، جس کے نتیجے میں چار عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں ہیں۔
خیال رہے کہ امریکی میڈیا کے مطابق حزب اللہ ہیڈکوارٹرزپر حملے میں شہادتوں کی تعداد 6 ہو گئی جبکہ 91 زخمی ہوگئے۔