مقبول خبریں
بابراعظم کو بھائی قرار دینے والی اداکارہ ‘فراڈ کیس’ میں پھنس گئیں
بابراعظم سمیت قومی کرکٹرز کو بھائی قرار دینے والی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر مشکل میں پھنس گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کی عدالت نے فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت خارج کردی ہے۔
اداکارہ کیخلاف خلاف تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے فراڈ کا مقدمہ درج کررکھا ہے جبکہ سیشن کورٹ لاہور نے اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت بھی خارج کردی ہے۔
مزید پڑھیں: مرحوم عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ شوہر کو انصاف دلانے کیلئے ‘وکیل’ بن گئیں
عدالت کی جانب سے نازش جہانگیر کی ضمانت عدم پیروی کی بنیاد یرخارج کی گئی۔
مزید پڑھیں: معروف ماڈل کا شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے کا فیصلہ
دوسری جانب نازش جہانگیر کے خلاف اداکارہ اذان اسود ہارون نے مقدمہ درج کروایا ہے، ایف آئی آر کے متن کے مطابق اداکارہ 25 لاکھ روپے اور گاڑی دو ماہ کیلئے لی تاہم پیسے اور گاڑی تاحال واپس نہیں کیے۔
عدالت نے مقدمے کے شریک ملزم سکندر کی عبوری ضمانت میں اکتوبر کے پہلے ہفتے تک توسیع کردی۔
قبل ازیں سال 2020 میں پاکستانی ماڈل اور اداکارہ نازش جہانگیر کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے کراچی سے گرفتار کیا تھا۔
یہ گرفتاری ایک کیس کے حصے کے طور پر عمل میں آئی ہے جس میں بلیک میل، ہراساں کرنے اور جعلی ویڈیوز اور پوسٹس پھیلانے کے الزامات شامل تھے۔ نازش کو حیدر کی سابق اہلیہ فاطمہ سہیل کی شکایت پر اداکار اور گلوکار محسن عباس حیدر کے ساتھ حراست میں لیا گیا تھا۔