منگل، 15-اکتوبر،2024
پیر 1446/04/11هـ (14-10-2024م)

مقبول خبریں

لذیذ سوغاتوں سے شاہ رخ خان کا پُرتپاک استقبال، ویڈیو وائرل

27 ستمبر, 2024 11:30

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی ابوظبہی پہنچنے پر مداحوں کی جانب سے پُرتپاک استقبال کیا گیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی وُڈ سُپر سٹار شاہ رخ خان معروف ایوارڈ شو انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز (آئیفا) 2024 کی میزبانی کیلئے گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظبی پہنچے۔

اس موقع پر ممبئی ایئرپورٹ پر لوگوں کا ایک ہجوم اُمڈ آیا اور وہ بمشکل گرنے سے بچتے ہوئے روانہ ہوئے، جن کی روانگی اور ابو ظبی میں پُرتپاک استقبال کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

آئیفا کے آفیشل انسٹاگرام پیج نےابو ظبی میں شاہ رخ خان کے کمرے کی متعدد تصاویر شیئر کیں، ساتھ ہی کیپشن میں لکھا کہ ‘شاہ رخ کے کمرے میں چپکے سے جھانکیں’۔

 تصاویر میں دکھایا گیا  کہ ابوظبی میں ان کے کمرے میں خوب ساری ٹریٹس ان کا انتظار کر رہی ہیں، پہلی تصویر چاکلیٹ کے پلیٹر کی تھی اور ان کی کچھ حالیہ فلموں کے پوسٹرز کے ساتھ ساتھ کیک بھی موجود تھا۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by IIFA Awards (@iifa)

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top