مقبول خبریں
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
پاکستان میں یکم اکتوبر سے ایک مرتبہ پھر پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
جی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کا فائدہ صارفین تک پہنچانے پر غور کر رہی ہے تاکہ مہنگائی کے جِن کو قابو میں لایا جاسکے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 1 سے 3 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے، تاہم حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد ہوگا۔
دوسری جانب بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمت تقریباً 0.50 ڈالر کم ہو کر 72.27 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں 37 سینٹس کی کمی ہوئی ہے۔
قبل ازیں وفاقی حکومت نے 16 ستمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کی کمی سے 249.10 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13.6 روپے فی لیٹر کی کمی دیکھی گئی، جس سے اسے 249.69 روپے فی لیٹر پر لایا گیا۔