مقبول خبریں
جماعت اسلامی کا 29 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے 29 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا۔
منصورہ میں قائدین جماعت اسلامی کے آن لائن ہنگامی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 29 ستمبر کو ملک بھر میں ہڑتال ہوگی اور اہم شاہراہوں پر دھرنا دیاجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے راولپنڈی معاہدہ پر عملدرآمد نہیں کیا اور میڈیا کے سامنے قوم کے سامنے غلط بیانی کی۔ حکمرانوں نے گزشتہ 45 روز میں چند کاسمیٹک اقدامات کیے جب کہ یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ معاہدہ پر مکمل عملدرآمد ہوگا۔
جماعت اسلامی ان اقدامات کو تسلیم نہیں کرتی، ہمارا مطالبہ ہے کہ پورے ملک کی عوام کو بجلی کے بلوں پر فوری ریلیف دیا جائے۔ بجلی کی اصل پیداروی لاگت کے مطابق پورے ملک میں یکساں ٹیرف نافذکیا جائے۔ اسی طرح آئی پی پیز معاہدوں کوبھی ختم کیاجائے، حکومت آئی پی پیز سے معاہدہ کے متعلق اخباری بیانات دینے کی بجائے عملی اقدامات اٹھائیں۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا جماعت اسلامی بجلی کے بلوں کے بائیکاٹ پر ریفرنڈم کرائے گی۔ اکتوبر میں پہیہ جام ہڑتال اور اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے آپشن بھی زیر غور ہیں۔
انھوں نے کہا کہ 23 سے 27 اکتوبر تک پانچ روز تک عوامی ریفرنڈم ہوگا،اس دوران دوران تمام پبلک مقامات پر ووٹ بکس رکھے جائیں گے، ریفرنڈم کے لیے تمام صوبوں میں الیکشن کمیشن تشکیل دیے جائیں گے۔وکلاء، تاجروں، علما اکرام، خواتین، طالب علموں، مساجد، مدارس سمیت تمام طبقہ ہائے فکر سے رابطے کیے جائیں گے۔ اس کے بعد اس کے بعد پہیہ جام کا اعلان کر سکتے ہیں۔