منگل، 15-اکتوبر،2024
منگل 1446/04/12هـ (15-10-2024م)

مقبول خبریں

حریم شاہ کی عمران خان کے چانسلر بننے سے متعلق اہم انکشاف

26 ستمبر, 2024 09:00

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے عمران خان کے آکسفورڈ یونیورسٹی چانسلر بننے کی خواہش کے حوالے سے حیران کن دعویٰ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک مقامی ٹی وی سے گفتگو میں حریم نے کہا کہ حریم شاہ نے کہا کہ ‘عمران خان چانسلر نہیں بننا چاہتے لیکن آکسفورڈ یونیورسٹی نے خود انہیں چانسلر کے لیے منتخب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان آکسفورڈ سے بھی بڑا نام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ڈاکٹر نہیں بن سکیں۔ لیکن، جب آپ پی ایچ ڈی حاصل کرتے ہیں، تو آپ کا نام ڈاکٹر بن جاتا ہے اور وہ پی ایچ ڈی حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔مجھے آکسفورڈ یونیورسٹی جانے کی بہت خواہش ہے۔

مزید پڑھیں:عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا انتخاب لڑنے کیلئے تیار

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عظیم رہنماؤں نے آکسفورڈ سے تعلیم حاصل کی ہے جن میں بے نظیر بھٹو اور عمران خان بھی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دونوں پاکستان کے بہادر رہنما ہیں۔

چانسلر کے عہدے کے لیے انتخابات 28 اکتوبر کو ہوں گے جس میں ڈھائی لاکھ سابق طلبا اور سابق عملہ آن لائن ووٹ ڈالیں گے۔ نئے چانسلر کی مدت کار 10 سال ہوگی۔

واضح رہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی اکتوبر میں چانسلر کے عہدے کے لیے امیدواروں کا اعلان کرے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top