مقبول خبریں
پٹرولیم مصنوعات میں ایک بار پھر کمی کا امکان
اسلام آباد: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم اکتوبر سے کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے تک کمی کا امکان متوقع ہے، پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پٹرول کی قیمت کو برقرار بھی رکھا جا سکتا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر کمی ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں:اتوار کی رات پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی اعلان 30 ستمبر کو وزیرخزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کریں گے۔