منگل، 15-اکتوبر،2024
پیر 1446/04/11هـ (14-10-2024م)

مقبول خبریں

صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ سستا ہونے کا امکان

26 ستمبر, 2024 11:24

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولٹری اتھارٹی آج بجلی سستی کرنے کی درخواست پر سماعت کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 58 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے چیئرمین نیپرا وسیم مختار اور اتھارٹی کے ممبران درخواست پر سماعت کریں گے۔

مزید پڑھیں:کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
سی پی پی اے نے اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں دائر کر رکھی ہے، جب کہ اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق اکتوبر کے بجلی بلوں میں ہوگا۔
سی پی پی اے کی فیول ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹر ک صارفین پر نہیں ہوگا، تاہم جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف صارفین کو رواں ماہ کے بلوں میں دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ نیپرا نےجولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ بجلی 37 پیسے سستی کی تھی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top