مقبول خبریں
آئی ایم ایف نے 7 ارب ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دیدی
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دے دی۔
جی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹلینا جورجیویا کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کا ایجنڈا سر فہرست تھا۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان 30 ستمبر تک 1.1 ارب ڈالر کی پہلی قسط ملنے کا امکان ہے جبکہ قرض پروگرام کی منظوری کے بعد دوسری قسط آئے گی۔
ذرائع نے کہا ہے کہ اسی مالی سال میں آئی ایم ایف دوسری قسط بھی جاری کرے گا جبکہ قرض 5 فیصد شرح سود سے کم پر ملے گا۔
قبل ازیں نیویارک میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھاکہ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پوری کردیں، سعودی عرب، چین اور متحدہ عرب امارات کے شکر گزار ہیں، ان کے تعاون کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف قرض پروگرام آئندہ 37 ماہ کیلئے منظور ہونے کا امکان ہے۔