منگل، 15-اکتوبر،2024
پیر 1446/04/11هـ (14-10-2024م)

مقبول خبریں

لبنان میں زمینی کارروائی؛ فوج کی نقل و حرکت اور مشقیں شروع

25 ستمبر, 2024 20:55

اسرائیل نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم کیخلاف زمینی کارروائی کرنے کیلئے فوج کی نقل و حرکت اور مشقیں شروع کردیں۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ میں جاری جنگی حکمت عملی کو اپناتے ہوئے لبنان میں کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جس کیلئے مشقیں شروع کردی گئی ہیں۔

اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز تصدیق کی ہے کہ لبنانی تنظیم حزب اللہ نے پہلی مرتبہ ایک میزائل داغا جو تل ابیب تک پہنچا تھا، بعدازاں مزاحمتی گروپ نے تل ابیب میں واقع اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈکوارٹرز پر بیلسٹک میزائل سے حملہ بھی کیا تھا۔

مزید پڑھیں: حزب اللہ کا اسرائیلی ایجنسی ’موساد‘ ہیڈ کوارٹرز پر میزائل حملہ

اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ بدھ کے روز تل ابیب میں انتباہی سائرن بجنے لگے جب اسرائیل کے فضائی سسٹم نے زمین پر مار کرنے والے میزائل کو لبنان سے گزرنے کا سراغ لگاتے ہوئے روکا۔

مزید پڑھیں: اسرائیل ہزیمت مٹانے کیلئے اسکولوں، اسپتالوں پر حملے کررہا ہے، ایرانی سپریم لیڈر

خیال رہے کہ یہ تجربہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب اسرائیل کی جانب سے لبنان پر بمباری کی جا چکی ہے جس میں کم از کم 500 افراد شہید اور ہزاروں نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے جب ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپ حزب اللہ نے اکتوبر میں غزہ پر جنگ کے بعد اسرائیل کے ساتھ دشمنی شروع ہونے کے بعد بیلسٹک میزائل حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top