مقبول خبریں
فہد کو ڈرامے میں ہانیہ کا ٹاپ کیوں پہنا دیا، مداح ہنس پڑے
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ کا ڈرامہ سیریل ‘کبھی میں کبھی تم’ کا کے ایک سین کا اسکرین شارٹ نے مداحوں کو ہسنے پر مجبور کردیا۔
سوشل میڈیا سائٹس پر پاکستان اور بھارت میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے ڈرامہ سیریل ‘کبھی میں کبھی تم’ کے ایک سین میں فہد مصطفیٰ کو لیڈز ٹاپ پہننے دیکھایا گیا ہے جس پر مداح ٹرولنگ کیساتھ مزاحیہ کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
ڈرامے کی 23ویں قسط کو ابتک یوٹیوب پر 10 ملین سے زائد ویوز مل چکے ہیں، جسے محض 13 گھنٹوں قبل ریلیز کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: "دہلی کا فلیٹ خالی ہے شرجینا کو لیکر آجاؤ”
قبل ازیں ایک بھارتی مداح نے فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کو ڈرامے گھر سے نکالے جانے کے بعد اپنا فلیٹ میں رہنے کی پیشکش کی تھی جس سے ڈرامے کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: ہانیہ عامر، فرحان سعید کا ڈرامہ؛ کچھ سینز ‘فحش’ قرار
فین نے آفر کے بدلے ایک اہم مطالبہ بھی کیا کہ کرایہ بھی نہیں لینگے بس ہفتے میں 2 اقساط کے بجائے ہمیں 4 اقساط دکھا دیجیے گا۔
واضح رہے کہ ڈرامے میں مصطفی (فہد مصطفیٰ) اور شرجینا (ہانیہ عامر) مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔