مقبول خبریں
نامناسب لباس؛ ماڈل و میزبان فضا علی تنقید کی زد میں
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و میزبان فضا علی ایک مرتبہ پھر نامناسب لباس زیب تَن کرنے کی وجہ سے مداحوں کے نشانے پر آگئیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ و نجی ٹی وی شو کی میزبان فضا علی نے امریکا میں گھومنے کی ریلز شیئر کیں تو مداح بھڑک اُٹھے اور انہیں تنقید کا نشانہ بناڈالا۔
ویڈیو میں وہ امریکا کے کسی تفریحی پارک میں موجود تھیں اور ایک چھوٹی ٹرین کے ساتھ چلتے ہوئے کیمرے کے سامنے پوز دے رہی تھیں۔
مزید پڑھیں: فضا علی کے ڈانس نے انہیں پھر سوشل میڈیا کی زینت بنادیا
مذکورہ ویڈیو میں فضا علی بولڈ لباس میں ملبوس تھیں جو مداحوں کو ایک آنکھ نظر بھی پسند نہ آیا۔
مزید پڑھیں: تنازعات کا شکار وینا ملک پھر محبت میں گرفتار، مگر کس کی؟
ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھی اسلامی جمہوریہ پاکستان کا نام بدنام کرنے چل پڑیں۔
صارفین نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی اداکارائیں بیرون ممالک جاکر بھول جاتی ہیں کہ وہ مسلمان ہیں اور پھر ایسے بولڈ لباس پہنتی ہیں۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram