مقبول خبریں
روہن سنگھ نے اہلیہ کیساتھ طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
دہلی: گلوکار روہن پریت سنگھ نے اہلیہ اور نامور گلوکارہ نیہا ککڑ کے ساتھ طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔
حال ہی میں گلوکار روہن پریت سنگھ نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے نیہا ککڑ سے طلاق کی افواہوں کے حوالے سے بتایا کہ افواہیں تو افواہیں ہیں، وہ سچ تھوڑی ہیں، وہ تو بس بنی بنائی باتیں ہیں، کل کچھ اور تو پرسوں کوئی کچھ بولے گا، ان سے آپ اپنے ذاتی رشتے پر کوئی فرق نہیں پڑنے دیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کا کام ہے، اگر انہیں مزہ آرہا ہے تو انہیں کرنے دو، ہماری زندگی ہے اسے ہم اپنے حساب سے گزارتے ہیں۔ روہن پریت نے مزید کہا کہ ذاتی اور پروفیشنل زندگی الگ ہونی چاہیے، بات اس کی ہوتی ہے جو کامیاب ہو، تو باتیں ہوتی رہنی چاہئیں تاکہ پتا چلے آپ ترقی کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کی گلوکار جوڑی کے درمیان کافی مہینوں سے علیحدگی کی افواہیں سرگرم تھیں۔
واضح رہے گلوکار جوڑی روہن پریت سنگھ اور نیہا ککڑ نے 2020 میں شادی کی تھی، دونوں کے درمیان طلاق سے قبل بچے کی پیدائش کی خبریں سامنے آئی تھیں جس کی بعد میں تردید ہو گئی تھی۔