منگل، 15-اکتوبر،2024
منگل 1446/04/12هـ (15-10-2024م)

مقبول خبریں

امداد پہنچانے پر شکریہ؛ غزہ کے بچوں نے پاکستانیوں کو جھنجھوڑ ڈالا

24 ستمبر, 2024 18:58

پاکستان کی جانب سے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کو پہنچنے والی امداد کے بعد جبالیہ کے پناہ گزین پچوں نے شکریہ ادا کرکے جھنجھوڑ کررکھ دیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس ٹوئٹر پر انڈپینڈنٹ اردو نے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں جبالیہ کے پناہ گزین کیمپ میں بچوں کو پاکستانی جھنڈے پکڑے اور امدادی سامان بھیجنے پر شکریہ اور داعائیں دے رہے ہیں۔

ایک پاکستانی شخص، جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، ترکی کی ایک تنظیم الابرار کے تعاون سے روزانہ 2 ہزار 500 سے زائد افراد میں امداد تقسیم کررہا ہے تاکہ فلسطینیوں کی مشکلات کم کی جاسکیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیل نے مزاحمت کچلنے کیلئے یحییٰ سنوار کے شہادت کی خبریں پھیلادیں

دوسری جانب غزہ میں اسرائیل کی بربریت جاری ہے، 7 اکتوبر سے جاری غزہ جنگ میں ابتک 41 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں بڑی تعداد خواتین اور معصوم بچوں کی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top