مقبول خبریں
اسرائیلی وزیراعظم نے حزب اللہ کے سربراہ کو بڑی دھمکی دیدی
تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بینجمین نیتن یاہو نے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو قتل کی دھمکی دے دی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے لبنان پر وحشیانہ بمباری جاری رکھنے کے جارحانہ عزائم کا اظہار کرتے ہوئے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو دھمکی دی ہے کہ ہر کوئی ہمارے نشانے پر ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو نے آرمی ہیڈ کوارٹر میں فوجیوں سے خطاب میں کہا کہ لبنانی عوام ہماری وارننگ کو سنجیدگی سے لیں اور فوری طور پر اپنے گھروں سے نکل جائیں۔
مزید پڑھیں:لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں شہادتیں 500 ہوگئیں
وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی فوج کو اپنی سرزمین اور عوام کے دفاع کے لیے حزب اللہ کو جواب دیتی ہے۔ لبنان کی عوام سے ہماری کوئی جنگ نہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نے رہائشی علاقوں پر وحشیانہ بمباری کا جواز پیش کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ حزب اللہ ان گھروں میں میزائل اور خود کار ہتھیار رکھ رہی ہے جس سے ہمیں نشانہ بنایا جاتا ہے۔
نیتن یاہو نے لبنان پر بمباری جاری رکھنے کے جارحانہ عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شمالی علاقوں میں سکیورٹی کے توازن اور طاقت کے توازن کو تبدیل کر دیں گے اور ہم ایسا ہی کر رہے ہیں۔
نیتن یاہو نے اہنی فوج اور عوام کو خبردار کیا کہ حزب اللہ ہماری اس کارروائی کے جواب میں جنوبی لبنان سے حملے کرے گا۔ ہمیں ان مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا۔
خیال رہے کہ پیر کے روز لبنان میں اسرائیل کی جانب سے فضائی حملوں سے اب تک 35 بچوں سمیت 500 افراد شہید اور ایک ہزا ر 645 زخمی ہوگئے ہیں۔