اتوار، 13-اکتوبر،2024
اتوار 1446/04/10هـ (13-10-2024م)

مقبول خبریں

لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں شہادتیں 500 ہوگئیں

24 ستمبر, 2024 09:56

لبنان کے جنوبی علاقوں سمیت دیگر شہروں پر پیر کو شروع ہونے والے تازہ اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں 500 افراد شہید ہوگئے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں تقریباً 35 بچوں اور 58 خواتین سمیت 492 ہو گئی ہے اور لبنانی وزارت صحت سے اسے جنگ کے پہلے روز سے سرحد پار تشدد کا ’مہلک ترین‘ دن قرار دیا ہے۔

لبنان کی وزارت صحت کے مطابق ایک دن میں 35 بچوں سمیت کم از کم 500 افراد شہید ہو چکے ہیں۔ کم از کم 1,645 زخمی ہوئے۔ لبنان کی حزب اللہ نے جوابی کارروائی کے طور پر اسرائیلی فضائی اڈوں پر میزائل داغے جس کے جواب میں عالمی رہنماؤں اور اقوام متحدہ نے کشیدگی میں فوری کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:اسرائیل کا لبنان میں شہری آبادیوں پر حملہ؛ 50 خواتین، بچے شہید

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیل نے جنوبی اور مشرقی لبنان میں تقریباً 1600 مقامات کو نشانہ بنا کر حزب اللہ کے عسکریت پسندوں کی ایک ’بڑی تعداد‘ کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

دوسری جانب ترکی نے خبردار کیا ہے کہ لبنان پر اسرائیل کے حملے پورے خطے کو افراتفری کی طرف دھکیل سکتے ہیں۔ غزہ کی پٹی میں گذشتہ روز اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 24 افراد شہید ہوئے جن میں ایک ماں اور اس کے چار بچے بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی جنگ میں اب تک کم از کم 41,431 افراد شہید اور 95,818 زخمی ہو چکے ہیں۔ اسرائیل میں 7 اکتوبر کو حماس کی زیر قیادت حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کم از کم 1139 تھی جبکہ 200 سے زائد افراد کو یرغمال بنایا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top