اتوار، 13-اکتوبر،2024
اتوار 1446/04/10هـ (13-10-2024م)

مقبول خبریں

عائشہ عمر، شائستہ لودھی مردوں کی حمایت میں سامنے آگئیں

23 ستمبر, 2024 17:50

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر اور میزبان شائستہ لودھی نے مردوں کے حق میں آواز بلند کردی۔

سابق میزبان و اداکارہ شائستہ لودھی نے عائشہ عمر کے پروگرام میں شرکت کی جہاں دونوں نے مردوں کے حوالے سے اپنا موقف پیش کیا۔

شائستہ لودھی نے اپنے والد کے بارے میں ایک قصہ شئیر کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ آج تک میرے والد کو قصور وار ٹھہراتی رہی ہیں کہ میری زندگی اگر خراب ہوئی ہے تو تمہاری وجہ سے ہوئی جبکہ میرا ماننا ہے کہ ایسا بالکل نہیں ہے، انہیں سیکھایا ہی مردوں پر الزام دینا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ندا یاسر نے شوہر کی دوسری شادی سے متعلق وضاحت دیدی

شائستہ لودھی کی بات پر عائشہ عمر نے بھی اپنے اہلخانہ سے متعلق کہا کہ بڑا خاندان ہونے کے باعث والدہ کے ساتھ پیش آنے والے حالات پر وہ آج تک والد کو قصور وار سمجھتی ہیں۔

مزید پڑھیں: علیزے شاہ نے تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں، مگر کیوں؟

عائشہ عمر اور شائستہ لودھی نے اس معاملے پر خواتین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں مردوں پر الزام تراشی بند کریں، اپنے مستقبل کی بہتری کیلئے خود کام کریں اور اپنے فیصلے خود کریں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top