منگل، 15-اکتوبر،2024
منگل 1446/04/12هـ (15-10-2024م)

مقبول خبریں

وانی کپور یا ریدھی ڈوگرا! فواد خان کس کیساتھ فلم کریں گے؟

23 ستمبر, 2024 16:07

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فواد خان کی بھارتی اداکارہ ریدھی ڈوگرا کے ساتھ بالی ووڈ فلم کرنے کی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد خان اور ریدھی ڈوگرا ایک روم کوم ڈرامہ فلم میں بطورِ جوڑی اور مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلم کیلئے معاون اداکاروں ابھی فائنل نہیں کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: فواد خان کے نئے اشتہار نے مداحوں کو سیخ پا کر دیا

فواد خان اور ریدھی ڈوگرا کی اس نئی فلم کا پیپر ورک مکمل ہوچکا ہے جبکہ فلم اور ڈائریکٹر کا نام ابھی تک خفیہ رکھا گیا ہے۔

دونوں اداکاروں کے دیگر پراجیکٹس کی وجہ سے رواں سال کے آخر تک فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوگا جبکہ اس فلم کو اگلے سال کے آخر یا 2026 کے آغاز تک ریلیز کیا جائے گا۔

کہ فلم کی شوٹنگ امریکا اور برطانیہ کے مختلف مقامات پر کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top