منگل، 15-اکتوبر،2024
پیر 1446/04/11هـ (14-10-2024م)

مقبول خبریں

اسرائیل نے مزاحمت کچلنے کیلئے یحییٰ سنوار کے شہادت کی خبریں پھیلادیں

23 ستمبر, 2024 15:05

اسرائیل نے فلسطنیوں کی مزاحمت کو کچلنے کیلئے حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کے شہید ہونے سے متعلق خبریں پھیلانا شروع کردیں۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار طویل عرصے سے لاپتہ ہیں اور ہوسکتا ہے کہ غزہ شہر میں اسکول پر ہونے والے فضائی حملے میں شہید ہوگئے ہوں۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کے اسکول پر فضائی حملہ کیا تھا جس میں 22 مظلوم فلسطینی شہید ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: حزب اللہ کا اسرائیل پر بڑا وار؛ حیفا اور فوجی ائیر بیس پر راکٹس کی برسات

فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ شہید ہونیوالوں میں 22 افراد شامل ہیں جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

اسرائیل کی شن بیٹ ایجنسی کا خیال ہے کہ سنوار اب بھی زندہ ہے جبکہ اسرائیلی فورسز کے ملٹری انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر شہید ہوچکے ہیں تاہم کوئی ثبوت نہیں ملا۔

مزید پڑھیں: یحییٰ سنوار کیلئے محفوظ راستہ دینے کی پیشکش؛ حماس کا بیان آگیا

خیال رہے کہ اسرائیل اور نیتن یاہو الزام عائد کرتے آئے ہیں کہ یحییٰ سنوار 7 اکتوبر کو ہونے والوں حملوں کے ماسٹر مائینڈ تھے۔

دوسری جانب یحییٰ سنوار کو اسرائیل کی جانب سے اسماعیل ہنیہ کو شہید کیے جانے کے بعد حماس کا سربراہ نامزد کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کیلئے یحییٰ سنوار کی منتیں کرنے لگے

7 اکتوبر سے جاری غزہ جنگ میں اب تک اسماعیل ہنیہ کے علاوہ اسرائیل نے حماس کے عسکری ونگ کے سربراہ محمد دیف، خان یونس بریگیڈ کے سربراہ رفاعہ سلامہ، حماس کے نائب سربراہ صالح العروری اور کئی دیگر کو شہید کردیا ہے۔

واضح رہے کہ صحافی بین کیسپیٹ نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ سنوار کی موت کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top