منگل، 15-اکتوبر،2024
منگل 1446/04/12هـ (15-10-2024م)

مقبول خبریں

ٹک ٹاک نے صارفین کیلئے ایڈٹ فیچر متعارف کرا دیا

22 ستمبر, 2024 17:37

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے نیا فیچر متعارف کرا دیا جس سے صارفین ویڈیو کو ڈیلیٹ کیے بغیر اسے ایڈٹ کرسکیں گے۔

غیر ملکی رپورٹ کے مطابق ڈیلیٹ اینڈ ری ایڈٹ ایسے صارفین کے لیے بہت کارآمد فیچر ہوگا جو براہ راست ٹک ٹاک میں ویڈیوز بنانے اور ایڈٹ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:ٹک ٹاک کو امریکی قانون چیلنج کرنے کے بعد سخت سوالات کا سامنا

رپورٹ کے مطابق ڈیلیٹ اینڈ ری ایڈٹ نامی اس فیچر کے ذریعے صارفین ایپ میں کسی ویڈیو کو ڈیلیٹ کیے بغیر اسے ایڈٹ کرسکیں گے۔

اس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی جبکہ صارفین کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر مبنی ویڈیوز کو ایڈٹ کرسکیں گے۔آسان الفاظ میں کسی اپ لوڈ ویڈیو کو ڈیلیٹ کرنے کی بجائے اسے سلیکٹ کرکے ڈرافٹ میں منتقل کریں اور پھر اسے ایڈٹ کرکے دوبارہ پوسٹ کردیں۔

اس فیچر سے صارفین کو پہلے سے اپ لوڈ ویڈیوز کو ایڈٹ کرنے کا موقع ملے گا اور انہیں ویڈیوز کو ڈیلیٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top