مقبول خبریں
عائزہ خان کی شوبز میں آنے کی وجہ بھارتی اداکارہ قرار
پاکستانی اداکارہ و ماڈل عائزہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بالی ووڈ اسٹار کرینہ کپور سے متاثر ہوکر اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔
عائزہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی نئی ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے کرینہ کپور کی طرح اسٹائل کیا اور اپنے فلمی ڈائیلاگ پیش کیے۔
مذکورہ ویڈیو میں اداکارہ نے بالی ووڈ فلم ‘کبھی خوشی کبھی غم’ کے کرینہ کپور کے مشہور ڈائیلاگ کے لپ سنکنگ کی طرح اداکاری کی۔
ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنے مداحوں سے پوچھا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ میں نے کرینہ کپور کو دیکھنے کے بعد اداکاری کا آغاز کیا تھا؟
View this post on Instagram
انہوں نے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ کیا آپ کو اندازہ ہے کہ میں نے کرینہ کپور کی فلم ‘جب وی میٹ’ کتنی بار دیکھی ہے؟
عائزہ خان کی اس ویڈیو کو جہاں مداحوں نے پسند کیا وہیں ہانیہ عامر سمیت دیگر شوبز شخصیات نے بھی اداکارہ کے انداز کو سراہا۔
واضح رہے کہ کرینہ کپور نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز سال 1999 میں کیا تھا اور اس سال انہوں نے بالی ووڈ انڈسٹری میں 25 سال مکمل کر لیے ہیں۔
کرینہ کپور کی فلم ‘جب وی میٹ’ سال 2007 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس فلم میں انہوں نے اداکار شاہد کپور کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔