منگل، 15-اکتوبر،2024
پیر 1446/04/11هـ (14-10-2024م)

مقبول خبریں

ایران: کوئلے کی کان میں ’میتھین گیس‘ دھماکے سے 51 افراد جاں بحق

22 ستمبر, 2024 11:22

تہران: ایران کے صوبے خراسان میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں 51 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکے کے وقت کان میں 70 افراد موجود تھے، اب تک 51 افراد کے اموات کی تصدیق ہو چکی ہے ، کان میں اب بھی 24 افراد پھنسے ہوئے ہیں۔

ایران کے صوبہ جنوبی خراسان میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 51 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے ہیں۔

ایران کے سرکاری ٹی وی نے بتایا کہ 20 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور 24 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کے وقت بلاکس میں مزدوروں کی کل تعداد 70 تھی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق یہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق ہفتہ کی رات نو بجے کے قریب ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ دھماکہ مدن جو کمپنی کے زیر انتظام کان کے بلاک بی اور سی میں میتھین گیس کے دھماکے کی وجہ سے ہوا۔

دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پیزیشکیان نے جاں بحق کانکنوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ پیزیشکیان نے ٹیلی ویژن پر اپنے تبصرے میں کہا، "میں نے وزراء سے بات کی ہے اور ہم اس پر عمل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top