منگل، 15-اکتوبر،2024
پیر 1446/04/11هـ (14-10-2024م)

مقبول خبریں

مشتاق احمد کی بیٹی کی شادی؛ بابر اعظم، شان مسعود کی شرکت

21 ستمبر, 2024 20:39

سابق کرکٹر مشتاق احمد کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں فلمی ستاروں، سابق کرکٹرز سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔

لاہور میں مشتاق احمد کی بیٹی حبیبہ کی شادی کی تقریب ہوئی۔ قومی کرکٹر بابر اعظم، شان مسعود اور عثمان قادر تقریب میں شرکت کے لیے فیصل آباد سے لاہور آئے۔

چیمپئنز ون ڈے کپ میں شریک کھلاڑی تقریب میں شرکت کے بعد فیصل آباد واپس چلےگئے۔

مزید پڑھیں: کھلاڑیوں کیساتھ فیملی ٹور؛ عدالت میں درخواست دائر

ڈومیسٹک کپ میں پینتھرز کے مینٹور ثقلین مشتاق بھی تقریب میں شرکت کے لیے فیصل آباد سے لاہور آئے۔

مزید پڑھیں: محمد رضوان کو بالآخر ڈرائیونگ لائسنس مل گیا

سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ،سابق کپتان انضمام الحق، محمد حفیظ اور اظہر علی بھی شادی کی تقریب میں شریک ہوئے۔

خیال رہے کہ مشتاق احمد کی بیٹی کا نکاح چند روز قبل لاہور میں ہوا تھا۔

مشتاق احمدکی بیٹی کی شادی کی تقریب، بابر اعظم اور مختلف کرکٹرز شریک ہوئے

مشتاق احمدکی بیٹی کی شادی کی تقریب، بابر اعظم اور مختلف کرکٹرز شریک ہوئے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top