مقبول خبریں
لبنان میں پیجرز دھماکے؛ بھارتی شہری کے ملوث ہونے کا انکشاف
لبنان میں ہونیوالے والے پیجرز اور دیگر موصلاتی ڈیوائیسز میں بھارتی شہری کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 17 اور 18 ستمبر کو لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونیوالے پیجرز اور دیگر موصلاتی ڈیوائیسز دھماکوں میں کُل 32 افراد شہید جبکہ ہزاروں زخمی ہوگئے تھے۔
پیجرز میں میں ہونے والے دھماکوں سے ایک گھنٹے میں تقریباً 4 ہزار ڈیوائسز کو نقصان پہنچا جس سے عام شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
مزید پڑھیں: لبنان میں پیجرز کے بعد دیگر وائرلیس ڈیوائسز میں بھی دھماکے، 20 شہید
تحقیقات کے دوران بات سامنے آئی ہے کہ حزب اللہ نے پیجرز تائیوان کی کمپنی گولڈ اپولو سے خریدے تھے، جس نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ہنگری کی کمپنی بی اے سی کنسلٹنگ کو آلات کی تیاری اور فروخت کا لائسنس دیا تھا۔
تاہم، بلغاریہ کی کمپنی نورٹا گلوبل لمیٹڈ، جو 2022 میں صوفیہ میں رجسٹرڈ ہے اور جسے بھارتی-نارویجن شہری رنسن جوز چلاتے ہیں، جو ان دھماکوں میں ملوث ہے۔
مزید پڑھیں: پیجر، واکی ٹاکی دھماکے اعلانِ جنگ ہیں، حسن نصر اللہ
نورٹا گلوبل نے 2023 میں تقریباً 7 لاکھ 25 ہزار ڈالر (یعنی 6 کروڑ بھارتی روپے) کا بزنس کیا تھا۔
دوسری جانب ناورے پولیس نے بھی واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے، ہندوستان کے کیرالہ سے تعلق رکھنے والے رنسن جوز کے رشتہ داروں نے دعویٰ کیا کہ وہ بے قصور ہے اور تعلیم کیلئے 2 سال قبل اوسلو گیا تھا۔