مقبول خبریں
پاکستان ریلوے نے تمام ٹرین کرایوں میں کمی کر دی
لاہور: پاکستان ریلویز نے اپنی تمام ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویزے نے اپنی تمام ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا فیصلہ کر تے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ریلوے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اطلاق اے سی اور اکانومی دونوں کلاسوں پر ہوتا ہے جب کہ میل ٹرینوں کا کرایہ بھی کم کر دیا گیا ہے۔
ایک سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق کرایوں کا نیا ڈھانچہ 23 ستمبر سے نافذ العمل ہوگا۔
یہ اقدام حکومت کی ان کوششوں کا حصہ ہے جس کا مقصد ٹرین کے سفر کو زیادہ سستا اور قابل رسائی بنانا ہے۔