مقبول خبریں
جینیوا کی فضا مودی مردہ باد، بھارت مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی
جینیوا: کشمیریوں کی بڑی تعداد نے جینیوا میں بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کردیا جہاں فضا میں ’مودی بھارت مردہ باد‘ کے نعرے گونج اٹھے۔
جی ٹی وی نیوز کے مطابق یورپ بھرسے آئے ہوئے کشمیری جینیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے جمع ہوئے اور مودی سرکار کی کشمیر دشمن پالیسی اورمظالم کے خلاف احتجاج کیا۔ جینیوا کی فضا مودی مردہ باد اوربھارت مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔
شہداء کی تصاویر اور بھارت مخالف نعروں کے پلے کارڈز اٹھائے مظاہرین نے کشمیریوں کوحق خود ارادیت دینے کے حق میں آزادی دو کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے گرفتار حریت قیادت کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں:کشمیری مجاہدین کے بھارتی فوج پر ‘جدید ترین ہتھاروں’ سے حملے، حیران کن انکشافات
مظاہرے سے اٹلی، فرانس، بلجیم، جرمنی، اسپین، برطانیہ اور سوئٹرزلینڈ کے کشمیری تارکین وطن کے رہنماؤں نے خطاب کیا اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن سےمقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین کی جانب سے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی سامنے آیا ہے۔
مظاہرہ سے غلام محمد سفی، چوہدری یسین، چویدری پرویز اشرف ، الطاف وانی اور امجد یوسف نے خطاب کیا۔ مظاہرین سے مسز شمیم شال، فیض نقشبندی ، راجہ سجاد ، شگفتہ اشرف اور نائلہ کیانی نے بھی خطاب کیا۔