اتوار، 13-اکتوبر،2024
اتوار 1446/04/10هـ (13-10-2024م)

مقبول خبریں

نصرت فتح علی خان کی ’گمشدہ‘ البم 34 سال بعد ریلیز

21 ستمبر, 2024 10:31

معروف قوال نصرت فتح علی خان کی آواز انکی وفات کے کئی دہائیوں بعد ایک بار پھر گونج اٹھی۔

تفصیلات کے مطابق پیٹر گیبریل کا نیا البم ‘چین آف لائٹ’ ریئل ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔ البم کو 1990 میں ریئل ورلڈ اسٹوڈیوز میں ریکارڈ کیا گیا تھا اور یہ 41 منٹ طویل ہے اور اس کے چار ٹریک ہیں۔

البم میں ‘یا اللہ یا رحمان’ اور ‘آج سکھ متران دی’ جیسے گانے ناظرین کو خان صاحب کی لائیو پرفارمنس کی طاقتور دنیا میں لے جاتے ہیں۔

‘یا غوث یا میر’ نے البم میں جوش و خروش پیدا کیا جبکہ ‘خبرم رساد امشہب’ خان صاحب کی آواز کی وسعت اور گہرائی کو سامنے لاتا ہے۔

البم کی ریلیز کے موقع پر پیٹر گیبریل نے نصرت فتح علی خان کے ٹیلنٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی آواز سے پیدا ہونے والے جذبات حیرت انگیز تھے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top