منگل، 15-اکتوبر،2024
پیر 1446/04/11هـ (14-10-2024م)

مقبول خبریں

لبنان اسرائیل جنگ کا خطرہ؛ امریکا میدان میں آگیا

20 ستمبر, 2024 20:51

لبنان اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی جنگ کے خطرات کو روکنے کیلئے امریکا نے سفارتی کوششیں تیز کردیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے میں اہم رہنما کی شہادت کے بعد بڑھتی کشیدگی کو روکنے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کردی ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں امریکی شہریوں کو لبنان کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس جان کربی کا کہنا ہے کہ امریکا کو لبنان پر اسرائیل کے فضائی حملے کا کوئی علم نہیں تھا۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کا لبنان پر ایک اور بڑا حملہ، اہم رہنما سمیت 5 بچے شہید

دوسری جانب اسرائیل نے بیروت کے جنوبی علاقے دحیہ میں ایک مسجد کو نشانہ بنایا جس میں حزب اللہ رہنما کو انکے پانچ کمسن بیٹوں سمیت شہید کردیا گیا۔

اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹارگٹڈ اسٹرئیک میں حزب اللہ جہاد کونسل کے رکن ابراہیم عاقل نشانہ تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top