منگل، 15-اکتوبر،2024
منگل 1446/04/12هـ (15-10-2024م)

مقبول خبریں

طالبان نمائندے ایرانی قومی ترانے کے احترام میں بھی کھڑے نہ ہوئے

20 ستمبر, 2024 19:47

پاکستان کے بعد افغان طالبان کے ایک اور نمائندے نے ایرانی قومی ترانے کے احترام میں بھی کھڑے نہ ہوئے۔

لندن میں قائم میڈیا چینل افغانستان انٹرنیشنل نے رپورٹ کیا ہے کہ تہران میں منعقدہ 38 ویں بین الاقوامی اسلامی اتحاد کانفرنس میں شریک افغان حکومت کے نمائندے ایران کے قومی ترانے کے احترام میں بھی کھڑے نہیں ہوئے جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

تین روزہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان سمیت اسلامی ممالک کے نمائندے موجود تھے، جس کے دوران ایران کا قومی ترانہ بجایا گیا۔

مزید پڑھیں: افغان سفارتکاروں کی قومی ترانے کے دوران کھڑے نہ ہونے سے تنازع بن گیا

اجلاس کی جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ طالبان حکومت کے واحد نمائندے ایران کا قومی ترانہ بجائے جانے کے موقع پر کھڑے نہیں ہوئے۔

دوسری جانب اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام نے اس بارے میں کوئی بیان نہیں دیا نہ ہی افغان طالبان کی جانب سے کوئی وضاحت سامنے آئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کے صوبے خیبر پختون خوا میں بھی طالبان حکومت کے نمائندے نے ایک سرکاری تقریب میں پاکستانی قومی ترانے کے دوران ایسے ہی رویے کا مظاہرہ کیا تھا۔

اسکرین گریب/ایکس

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top