منگل، 15-اکتوبر،2024
پیر 1446/04/11هـ (14-10-2024م)

مقبول خبریں

قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن تبدیل، پی ٹی آئی کا وجود ختم ہوگیا

20 ستمبر, 2024 12:53

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط کے بعد قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن تبدیل ہو گئی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے مخصوص نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط کے بعد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے نئی پارٹی پوزیشن مرتب کرلی۔

نئی پوزیشن میں پاکستان تحریک انصاف کا وجود ختم کردیا گیا جب کہ قومی اسمبلی نے اپوزیشن کے 80 اراکین کو سنی اتحاد کونسل کا رکن ظاہر کردیا، تمام 80 اراکین کو سنی اتحاد کونسل کا حصہ ہیں۔

اس سے پہلے 39 اراکین تحریک انصاف اور 41 کو قومی اسمبلی میں آزاد ڈکلئیر کیا گیا تھا۔

نئی پوزیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن 110، پیپلزپارٹی کی 69، ایم کیو ایم کی 22، ق لیگ 5 اور  آئی پی پی کے پاس 4 نشستیں ہیں۔

اعلامیے کے مطابق سنی اتحاد کونسل 80، جے یو آئی ف 8 اور آزاد اراکین کی تعداد بھی 8 ہے۔

الیکشن ایکٹ پر عملدرآمد کی صورت میں 23 مخصوص نشستیں ن لیگ، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کو ملیں گی جس میں سے مسلم لیگ ن کو 15، پیپلز پارٹی 5 اور جے یو آئی کو تین مخصوص نشستیں دی جائیں گی۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top