اتوار، 13-اکتوبر،2024
اتوار 1446/04/10هـ (13-10-2024م)

پیجرز اور واکی ٹاکیز پر پابندی عائد

20 ستمبر, 2024 10:11

لبنانی حکام نے بیروت ہوائی اڈے سے واکی ٹاکی اور پیجرز کو پروازوں میں لے جانے پر پابندی عائد کر دی۔

لبنان کی جانب سے یہ پابندی رواں ہفتے حزب اللہ پر مہلک حملے کے دوران اس طرح کے ہزاروں آلات پھٹنے کے بعد سامنے آئی ہے۔

سویلین ایوی ایشن ڈائریکٹوریٹ لبنان نے بیروت سے پروازیں چلانے والی ایئر لائنز سے کہا ہے کہ وہ مسافروں کو بتائیں کہ واکی ٹاکی اور پیجرز پر تاحکم ثانی پابندی عائد ہے۔

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس طرح کے آلات کو ہوائی راستے سے بھیجنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

اسرائیل جنگ چاہتا ہے تو اس کی کوئی حد ہوگی نہ اصول :حسن نصراللہ

لبنان میں پیجرز کے بعد دیگر وائرلیس ڈیوائسز میں بھی دھماکے، 20 شہید

منگل اور بدھ کے روز حزب اللہ کے ارکان کی جانب سے استعمال کیے جانے والے پیجرز اور اور واکی ٹاکیوں میں ہونے والے دھماکوں میں کم از کم 37 افراد شہید اور تین ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

لبنان اور ایران کی حمایت یافتہ مسلح گروپ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے یہ حملہ کیا اور اس حملے کے جواب میں صیہونی افواج کو کڑی سزا دی جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top