مقبول خبریں
پاکستانی فائٹر نے ورلڈ کراٹے چیمپیئن شپ میں نئی تاریخ رقم کردی
پاکستان کے شاہ زیب رند نے سنگاپور میں ہونے والی ورلڈ کراٹے کمبیٹ لائٹ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ جیت لی ہے۔
شاہ زیب نے ایونٹ کے سب سے آخری اور اہم ترین مقابلے میں برازیل کے حریف لوئز وکٹر روچا کو شکست دی کر چیمپیئن شپ اپنے نام کی۔
ملک اور خود شاہ زیب اس جیت سے بہت خوش ہیں، نئے چیمپیئن نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر لکھا کہ ‘خواب پورا ہو گیا، الحمدللہ۔
سوشل میڈیا سائٹ پر ایک اور پوسٹ میں مارشل آرٹسٹ نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ‘مارشل آرٹس میں پاکستان کی جانب سے پہلا ورلڈ چیمپیئن بننے پر فخر ہے۔
شاہ زیب نے ان لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے سفر کے دوران ان کا ساتھ دیا اور اعتماد کیا۔
View this post on Instagram
پاکستانی فائٹر نے اپنے کوچ عاصم زیدی کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے جسمانی، جذباتی اور تربیت کے ذریعے ان کی مدد کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عاصم زیدی صرف ایک کوچ نہیں بلکہ ایک بھائی اور سرپرست ہیں اور وہ انہیں اپنا کوچ بنانے پر اعزاز محسوس کرتے ہیں۔
نئے عالمی چیمپیئن نے اپنے اہل خانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ‘خاص طور پر میری والدہ ہمیشہ میرے لیے دعا کرتی ہیں جب کہ بھائی بالاچ مسعود اور باسط رند، نے صرف ان کی مدد کے لیے پاکستان سے سنگاپور کا سفر کیا۔