مقبول خبریں
اسرائیل کا ایک بار پھر لبنان پر فضائی حملہ
اسرائیل نے رات گئے ایک بار پھر لبنان پر فضائی حملہ کردیا۔
لبنانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے سرحدی علاقوں میں تین اضلاع کو نشانہ بنایا، محمدیہ، قصریہ اور برکات جبیر پر اسرائیلی افواج نے بم برسائے۔جب کہ جزین پر بھی حملہ کیا گیا۔
حملوں میں جانی اور مالی نقصان کی فی الوقت اندازہ نہیں لگایا جاسکا جب کہ اس سے پہلے اسرائیل نے جنوبی لبنان میں سو سے زائد حملے کیے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل اور حزب اللّٰہ کشیدگی کا سفارتی حل ہی بہترین راستہ ہے، جو بائیڈن
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی ہوائی جہازوں نے وادی بقا میں دو گھنٹوں تک کئی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔