مقبول خبریں
پیجر، واکی ٹاکی دھماکے اعلانِ جنگ ہیں، حسن نصر اللہ
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کا کہنا ہے کہ پیجر اور واکی ٹاکی دھماکے اعلان جنگ ہیں۔
جمعرات کو ٹیلی ویژن خطاب میں حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ دشمن نے پیجرز سمیت سیگر مواصلاتی نظام سے دھماکے کرکے تمام ریڈ لائنز کو عبور کرلیا ہے، جس میں 37 لبنانی شہید ہوئے اور 3 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ حملے ایک منظم نسل کشی، دہشت گردانہ کارروائی اور قتل عام تھا، منگل اور بدھ کو ہونے والے دھماکے جنگی جرائم ہیں۔
مزید پڑھیں: لبنان سے کشیدگی؛ اسرائیل کا فوجیں بارڈر پر بھیجنے کا اعلان
حسن نصر اللہ نے دشمن کو خبردار کرتے ہوئے مخاطب کیا کہ "اسرائیل کو سخت انتقام اور منصفانہ سزا کا سامنا کرنا پڑے گا، جہاں وہ اس کی توقع رکھتا ہے اور جہاں نہیں کرتا”۔
حزب اللہ کے رہنما نے مزید کہا کہ اسرائیل کا ارادہ 4 ہزار لبنانیوں کو منٹوں میں قتل کرنا تھا تاہم ایسا ممکن نہ ہوا، دشمن نے اس حملے کی منصوبہ بندی کی تو انہوں نے فرض کیا تھا کہ پورے لبنان میں کم از کم 4,000 پیجرز پھیلے ہوئے ہیں، اس کا مطلب ہے کہ وہ 4 ہزار لوگوں کو قتل کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔
مزید پڑھیں: لبنان میں پیجرز کے بعد دیگر وائرلیس ڈیوائسز میں بھی دھماکے، 20 شہید
انہوں نے مزید کہا کہ کچھ حملے اسپتالوں، فارمیسیوں، بازاروں، تجارتی دکانوں اور یہاں تک کہ رہائشی مکانات، نجی گاڑیوں اور عوامی سڑکوں پر ہوئے جہاں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں شہری موجود تھے، میں آپ کو پورے یقین کے ساتھ بتا سکتا ہوں کہ اس حملے نے ہمیں نقصان ضرور پہنچایا ہے لیکن پیچھے نہیں کیا بلکہ مضبوط بنایا ہے۔