مقبول خبریں
"فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا کوئی سوال نہیں اُٹھتا”
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست قائم نہ ہونے تک اسرائیل کو تسلیم کرنے یا سفارتی تعلقات بحال ہونے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوسکتا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد بن سلمان نے ان خیالات کا اظہار شوریٰ کونسل سے خطاب میں کیا اور کہا کہ غزہ پر مسلسل اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے لیے ایک ایسی آزاد فلسطینی ریاست قابل قبول ہے جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو اور اس کے قیام کے لیے اپنی تمام کوششیں جاری رکھیں گے۔
مزید پڑھیں:اسماعیل ہنیہ کی شہادت؛ سعودی عرب بھی ایران کی حمایت میں آگیا
سعودی ولی عہد نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا مستقل حل آزاد فلسطین کا قیام ہے، ایسا ہونے تک اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم نہیں کریں گے۔
محمد بن سلمان نے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے یورپی ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دیگر ممالک پر بھی زور دیا کہ وہ صہیونی ریاست کی جارحیت کیخلاف آواز بلند کریں۔