منگل، 15-اکتوبر،2024
منگل 1446/04/12هـ (15-10-2024م)

مقبول خبریں

واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

19 ستمبر, 2024 15:51

واٹس ایپ ایک ایسا فیچر متعارف کرا رہا ہے جو صارفین کو اپنے ایپل میک بُک کے ذریعے ایپ پر چینلز دیکھنے اور فالو کرنے کی سہولت دے گا۔

انسٹنٹ میسجنگ ایپ کا نیا فیچر واٹس ایپ بیٹا میں میک 24.19.71 اپ ڈیٹ کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جو ٹیسٹ فلائٹ ایپ پر دستیاب ہے۔

نیا فیچر صارفین کو اسٹیٹس ٹیب سے براہ راست چینلز دیکھنے کے قابل بناتا ہے، نئی اپ ڈیٹ کی بدولت صارفین کو میک کیٹالسٹ ایپ سے اسٹیٹس اپ ڈیٹس اور چینلز دونوں تک رسائی حاصل ہوگی۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل صارفین صرف کچھ چینل اپ ڈیٹس کو نوٹیفیکیشن کے ذریعے ہی دیکھ سکتے تھے کیونکہ انہیں دیکھنے کے لیے مکمل سپورٹ نہیں تھی۔

فوٹو — واٹس ایپ بیٹا انفو

چینلز تک رسائی کی صلاحیت ابتدائی طور پر میک الیکٹرون ایپ تک محدود تھی لیکن اب کمپنی ان خصوصیات کو نئی میک کیٹالسٹ ایپ میں منتقل کررہی ہے۔

چینلز دیکھنے کے علاوہ ، صارفین اب میک ایپ سے براہ راست اپنے پسندیدہ چینلز کی پیروی کرسکتے ہیں اور ملک اور زمرے کی بنیاد پر چینلز کو فلٹر کرکے چینلز ڈائریکٹری کو تلاش کرسکتے ہیں۔

یہ فیچر صارفین کو موبائل ایپ پر سوئچ کرنے کی ضرورت کے بغیر نئے مواد کو دریافت کرنے کی بھی اجازت دے سکتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top