مقبول خبریں
ٹانگوں کی طاقت بڑھانے والی پتلون مارکیٹ میں آگئی
کمپنی نے موٹر سے چلنے والی پتلون متعارف کرا دی جو ٹانگوں کی طاقت میں 40 فیصد اضافہ کرتی ہے۔
آرک ٹرائیکس مو گو نامی ہائیکنگ پینٹس طاقتور موٹرز سے چلنے والی بلٹ ان ایکسو سکیلیٹن کے ساتھ آتی ہے جو پہننے والے کی ٹانگوں کی طاقت میں 40 فیصد اضافہ کرسکتی ہے اور انہیں 30 پاؤنڈ ہلکا محسوس کرسکتی ہے۔
موٹر سے چلنے والے ایکسوسکیلیٹن سالوں سے طبی شعبے میں ایک حقیقت رہے ہیں، لیکن تفریحی شعبے میں اتنے زیادہ مقبول نہیں، البتہ یہ سلسلہ بھی تبدیل ہونے والا ہے۔
ایکسو اسکیلیٹن میں تبدیلی وجہ آؤٹ ڈور برانڈ آرک ٹیریکس اور گوگل اسپن آف اسکیپ ہیں جنہوں نے حال ہی میں مشترکہ طور پر "دنیا کی پہلی طاقت والی پتلون” بنانے کے لئے کام کیا ہے۔
جدید لباس کپڑے کے ایک ٹکڑے سے کہیں زیادہ ہے کیونکہ یہ کاربن فائبر سپورٹ اسٹرکچر کے ساتھ آتا ہے جو گھٹنوں پر مربوط مصنوعی ذہانت سے کنٹرول شدہ موٹرز سے لے کر چڑھنے کے دوران پہننے والے کی ٹانگوں کے پٹھوں کو بجلی جیسی طاقت فراہم کرتا ہے اور اترنے کے دوران ان کے گھٹنوں پر دباؤ کم کرتا ہے۔
اس موٹر سے چلنے والی پتولن کو نقل و حرکت کے آلے کے طور پر مارکیٹ میں لایا گیا ہے، مذکورہ پینٹ ایسے افراد کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے جو ہائیکنگ کرنا چاہتے ہیں۔