مقبول خبریں
ملک میں سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت کیا ہے؟
پاکستان میں گزشتہ روز کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ شروع ہوگیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج ایک تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 68 ہزار 500 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 685 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 30 ہزار 195 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی 2950 روپے پر مستحکم ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونے کے نرخ میں 300 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 81 ہزار کی حد عبور کر گیا
اس کے علاوہ عالمی صرافہ منڈی میں دن کے دوران 8 ڈالر اضافے سے فی اونس سونے کا بھاؤ 2577 ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔
پاکستان میں اس سے قبل فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 68 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی تھی۔