مقبول خبریں
پستہ قد عبدو روزک کی منگنی ٹوٹ گئی، مگر کیوں؟
تاجکستان سے تعلق رکھنے والے پستہ قد سوشل میڈیا اسٹار اور گلوکار عبدو روزک کی منگنی ٹوٹ گئی۔
عبدو روزک کی ملاقات دبئی کے ایک مال میں فروری 2024 میں 19 سالہ امیرہ سے ہوئی تھی، جو جلد ہی دوستی اور پھر محبت میں بدل گئی۔ بعد ازاں 24 اپریل 2024 کو دونوں نے منگنی کرلی، جس کا اعلان مئی میں کیا گیا تھا۔
عبدو روزک نے سوشل میڈیا پر منگنی کی تصاویر بھی جاری کیں تھی جس میں انہیں امیرہ کو انگوٹھی پہناتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: فلسطین کی نمائندگی! اداکارہ کبریٰ خان نے مداحوں گرویدہ بنالیا
تاہم اب 5 ماہ بعد دونوں کی منگنی ٹوٹنے کی خبر سامنے آئی ہے جس کی وجہ ثقافتی فرق بتائی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: کرینہ کے ٹھکرانے پر ماہرہ کو کون سی فلم ملی؟
عبدو روزک نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں ایسی شریک حیات کی ضرورت ہے جو ذہنی طور پر مضبوط ہو اور زندگی کے نئے سفر کیلئے تیار ہو۔
واضح رہے کہ عبدو روزک کی عمر 21 برس ہے اور ان کا قد صرف 100 سینٹی میٹر ہے جبکہ وہ شارجہ میں مقیم ہیں۔
View this post on Instagram