مقبول خبریں
لبنان میں پیجرز کے بعد دیگر وائرلیس ڈیوائسز میں بھی دھماکے، 20 شہید
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں پیجرز کے بعد واکی ٹاکیز اور دیگر وائر لیس پھٹنے سے 20 افراد شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کا دارالحکومت بیروت ایک بار پھر متعدد دھماکوں سے گونج اُٹھا، یہ دھماکے گھروں، کاروں اور نماز جنازہ کے مقام پر پہ در پہ ہوئے۔
رائٹرز نے اپنی رپورٹس میں دعویٰ کیا ہے کہ پیجرز کے بعد واکی ٹاکی کے بعد دیگر وائس لیس آلات پھٹنے سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ کئی مقامات پر گاڑیوں میں آگ لگنے سمیت عمارتوں کو بھی بڑا نقصان پہنچا ہے۔
دوسری جانب زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: حزب اللہ کا لبنان میں پیجرز پھٹنے پر اسرائیل کو بڑی سزا دینے کا اعلان
لبنان میں آج ہونیوالوں حملوں کے حوالے سے حکومت نے ابھی کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے تاہم عوام کو تنبیہ کی جارہی ہے کہ وہ وائرلیس ڈیوائسز سے دور رہیں۔
گزشتہ روز لبنان میں پیجرز پھٹنے سے 9 افراد جاں بحق اور ایرانی سفیر سمیت 2 ہزار 750 زخمی ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں: لبنان میں سیکڑوں حزب اللہ اراکین کے استعمال میں رابطہ کاری آلات پھٹ گئے
لبنان نے ملک میں ہونے والے وائر لیس ڈیوائسز میں حملوں کو ذمہ دار اسرائیل کو قرار دیا تھا تاہم اسرائیل نے الزامات کی تردید کی تھی جس پر لبنان نے صہیونی ریاست کو پیجر حملوں کا بدلہ چکانے کا اعلان کیا تھا۔