اتوار، 13-اکتوبر،2024
اتوار 1446/04/10هـ (13-10-2024م)

مقبول خبریں

جنگلی جانوروں کو مار کر گوشت عوام میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

18 ستمبر, 2024 19:12

افریقی ملک زمبابوے نے جنگلی جانوروں کو مار کر گوشت عوام میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگلی ہاتھیوں اور دیگر جانوروں کے گوشت سے لوگوں کی خوراک کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔

حکام  نے کہا کہ جنگلات سے 200 جنگلی ہاتھیوں کا قریبی جنگلات سے شکار کریں گے جس کے بعد ان کا گوشت مستحقین میں تقسیم کریں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہاتھیوں، جنگلی جانوروں کے شکار کے لیے باقاعدہ اجازت نامے جاری کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں زمبابوے سے قبل ایک افریقی ملک نمیبیا نے بھی جنگلی جانوروں کو مار کر ان کا گوشت عوام میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

نمیبیا کی وزارت ماحولیات، جنگلات و سیاحت نے جنگلی جانوروں کو مارنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نمیبیا 100 سالوں کی بدترین خشک سالی سے دوچار ہے۔

ایک بیان میں وزارت ماحولیات و جنگلات نے کہا کہ خشک سالی کو مد نظر رکھتے ہوئے 700 سے زائد جنگلی جانوروں کو مار کر ان کا گوشت خوراک سے متاثرہ افراد کو تقسیم کیا جائے گا۔

حکام نے بتایا کہ ان جنگلی حیات میں 83 ہاتھی، 30 گینڈے، 60 بھینسے، 50 امپالا ہرن، 100 بلیو وائلڈ بیسٹ اور 300 زیبرا شامل ہیں، ان جانوروں کو نیشنل پارکس سمیت دیگر علاقوں سے شکار کیا جائے گا۔

وزارت نے بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد جنوب مغربی افریقی ملک میں خشک سالی کے اثرات کو کم کرنے میں مدد کرنا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top