اتوار، 13-اکتوبر،2024
اتوار 1446/04/10هـ (13-10-2024م)

مقبول خبریں

فلسطین کی نمائندگی! اداکارہ کبریٰ خان نے مداحوں گرویدہ بنالیا

18 ستمبر, 2024 18:55

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے فلسطین کے حق میں فیشن پوسٹ کرکے مداحوں کو اپنا گرویدہ بنالیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کبریٰ خان نے فنڈ ریزنگ مہم میں شرکت کی اور اسی مناسبت سے ایک پوسٹ بھی شیئر کی۔

انہوں نے لکھا کہ آج کے دور میں کُھلے عام کسی ایسے مقصد پر بات کرنے کیلئے ایک الگ لیول کی ہمت چاہیے ہوتی ہے جس کی پوری دنیا مخالف ہو اور دنیا بھر میں کھل کر اس متعلق بات کرنے سے بھی ڈرا جاتا ہو۔

مزید پڑھیں: کیا کبریٰ خان کسی عیسائی کی دلہن بن گئیں؟

اداکارہ نے لکھا کہ ”فلسطینی بہن بھائیوں کی مدد کیلئے فنڈز جمع کرنے کی مہم میں ہمیں یاد رکھنے پر سب کا شکریہ! تمام اسپانسرز جنہوں نے اس ایونٹ کو ممکن بنانے میں مدد کی اور وہ تمام لوگ جنہوں نے عطیہ کیا، آپ کا نیک عمل قبول ہو۔ آپ سب کا بے حد شکریہ”۔

مزید پڑھیں: کرینہ کے ٹھکرانے پر ماہرہ کو کون سی فلم ملی؟

ایونٹ کی مناسبت سے ”اداکارہ کا لباس اور تیاری بھی بہترین تھی، ڈیزائنر حجاب عمر کا تیار کردہ سبز جوڑا ان پر جچ رہا تھا جس کا انہوں نے شکریہ بھی ادا کیا”۔

مزید پڑھیں: 13 سالہ پرستار 3 لاکھ لیکر کبریٰ خان سے ملنے جاپہنچی

اداکارہ نے ویڈیو شیئر کی جس کہ پرس پر لکھا تھا کہ ‘فلسطین اور میرا سبز جوڑا فلسطین کے پرچم کی نمائندگی کررہا تھا جو مجھے بے حد پسند آیا’۔

انہوں نے فلسطینیوں کے لیے دعا کی کہ اور لکھا کہ میری دعا ہے کہ اللہ کی رحمت سے یہ خوبصورت سرزمین پھر سے پھولے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kübra Khan (@thekubism)

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top