مقبول خبریں
اسرائیلی بستیوں کو نشانہ بنانے کا اعلان
عراق کی مزاحمتی تنظیم نے لبنان میں پیجر حملوں کے جواب میں اسرائیلی بستیوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عراق کی حرکت حزب اللہ النجباء کے سیکرٹری جنرل اکرم الکعبی نے اپنے بیان میں کہا کہ عراقی مزاحمت اپنے صیہونی مخالف حملوں میں جدید ترین میزائلوں اور ڈرونز کے استعمال کیلئے پوری طرح تیار ہے۔
انہوں نے بیروت واقعے میں اسرائیلی حکومت کے "مجرمانہ اقدام” کی مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردانہ حملوں سے مزاحمت کے عزم کو تقویت دینے کے علاوہ کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
مزید پڑھیں: لبنان: پیجر حملے میں ایرانی سفیر کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی
خیال رہے کہ گزشتہ روز لبنان کے مختلف مقامات پر پیجرز (وائرلیس کمیونیکیشن ڈیوائسز) پھٹنے سے سینکڑوں افراد زخمی ہوئے تھے جس کا الزام اسرائیل پر عائد کیا گیا تھا۔
ابتدائی تحقیقات کی بنیاد پر بتایا گیا کہ یہ دھماکے بظاہر سخت کشیدگی کے درمیان اسرائیلی حکومت کی جانب سے کیے گئے ریموٹ سائبر حملے کی وجہ سے ہوئے ہیں۔