منگل، 15-اکتوبر،2024
پیر 1446/04/11هـ (14-10-2024م)

مقبول خبریں

کرینہ کے ٹھکرانے پر ماہرہ کو کون سی فلم ملی؟

18 ستمبر, 2024 16:40

اداکار و گلوکار ہارون شاہد نے سال 2017 کی فلم ورنہ میں مرکزی کردار ادا کرنیوالی ماہرہ خان سے متعلق بڑا انکشاف کردیا۔

ہارون شاہد نے بتایا کہ ورنہ فلم میں ماہرہ خان سے قبل کرینہ کپور کو کاسٹ کیا جانا تھا لیکن بھارتی اداکارہ نے کام سے معذرت کردی تھی جس کے بعد یہ فلم پاکستانی اداکارہ کو ملی۔

انہوں نے کہا کہ یہ میری پہلی فلم تھی کیونکہ اس سے قبل کبھی میں اداکاری نہیں کی تھی۔

مزید پڑھیں: ماہرہ خان نے گانے پر جلوے بکھیر کر مداحوں کو متوجہ کرلیا

ماہرہ خان کی شخصیت و اداکاری کی تعریفیں کرتے ہوئے گلوکار و اداکارہ ہارون شاہد نے کہا کہ بڑی سپر اسٹار ہونے کے باوجود عام انسان کی طرح رویہ اختیار کرتی ہیں، ان میں کسی طرح کی کوئی مغروری نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اعتراف کیا کہ ورنہ فلم فلاپ ہوئی تھی جسکا ہم دونوں کو بڑا نقصان ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: ماہرہ خان کے لباس سے متعلق بیان پر صارفین پھٹ پڑے

انہوں نے بتایا کہ کرینہ کپور فلم کیلئے پہلی پسند تھیں لیکن اس وقت وہ حاملہ ہوگئیں تھی تو فلم کرنے سے معذرت کرلی تھی۔

خیال رہے کہ ورنہ کو 2017 میں ریلیز کیا گیا تھا، جس میں ہارون شاہد نے اداکارہ کے شوہر کا کردار ادا کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top