اتوار، 13-اکتوبر،2024
اتوار 1446/04/10هـ (13-10-2024م)

مقبول خبریں

شبیر جان نے ’محبت‘ کے بغیر زندگی کو آسان قرار دیدیا

18 ستمبر, 2024 10:32

سینئر اداکار شبیر جان نے پروگرام گپ شپ میں تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے ’محبت‘ کے بغیر زندگی کو آسان قرار دیدیا۔

حال ہی میں سینئر اداکارہ شبیر جان نے واسع چودھری کی میزبانی میں شو گپ شب میں شرکت کی۔ شو میں انہوں نے محبت اور رفاقت کے بارے میں اپنے خیالات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا محبت کم و بیش ہر وقت ایک جیسی ہوتی ہے۔

اداکار شبیر جان نے کہا کہ محبت کم و بیش ہر وقت ایک جیسی ہوتی ہے۔ ماضی میں لوگوں کو اس کے لئے اتنی محنت کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔ انہوں نے قیصر پیا کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو محبت نہیں ملی تو پریشان نہ ہوں کیونکہ محبت کے بغیر زندگی آسان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محبت ایک جذبہ ہے اور اسے صرف محسوس کیا جاسکتا ہے، محبت کی وضاحت کرنا مشکل ہے۔ شادی کے چند ہفتوں کے بعد محبت اکثر ختم ہو جاتی ہے کیونکہ زندگی میں بہت سے دیگر چیلنجز اور مسائل ہوتے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ شراکت داروں کے درمیان تفہیم ہونی چاہئے۔ محبت صحبت کے بارے میں ہے اور احترام کا بندھن تعلقات میں سب سے اہم عنصر ہونا چاہئے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top